خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی، سپہ سالار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی، سپہ سالار
خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی، سپہ سالار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1303680265550692353

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق فورم کو خطے میں ہونے والی پیشرفت، خاص طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ عسکری قیادت نے کنٹرول لائن پر صورتحال اور آپریشنل ڈیپلائمنٹ کا جائزہ بھی لیا۔

کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب میں سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان کے اہم مفادات کے خلاف کچھ عناصر ہائبریڈ وار فیئر میں ملوث ہیں۔ پاکستان کے خلاف ہائبریڈ وار فیئر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔ خطہ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز نے ملکی اندرونی سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے محرم میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔

Related Posts