لاڑکانہ میں کتوں کے حملے سے متاثرہ 6 سالہ بچہ حسنین کراچی میں دم توڑ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Govt officers should be fined Rs50,000 for dog bite cases’

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی/لاڑکانہ:  کتوں کے حملے سے متاثرہ 6 سالہ بچہ حسنین زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

لاڑکانہ میں چھ کتوں نے حسنین کو بھنبھوڑتے ہوئے گال، ناک اور کان سمیت آدھا چہرہ چبا ڈالا تھا جس پر اسے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ اس کا والد اسے لے کر صوبے کے کئی ہسپتال گیا تاہم کوئی اس کے لخت جگر کو نہ بچاسکا۔

مزید پڑھیں:بھٹو کے شہرمیں کتوں کا راج، بچے کا منہ کاٹ کھایا،حالت تشویشناک

قومی ادارہ برائے اطفال این آئی سی ایچ کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ حسنین ہسپتال میں 27 دن سے زیر علاج تھا اور اس کی تین سرجریز بھی کی گئیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حسنین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک والدین کو صبر عطا فرمائے، ہم نے تو ہر طرح سے کوشش کی تھی کہ بچے کی جان بچائی جائے۔

یا درہے کہ حسنین لاڑکانہ کا رہائشی تھا جہاں اس پر کتوں نے حملہ کیا تھا لیکن لاڑکانہ کے کسی ہسپتال میں اس کا علاج ممکن نہ ہوا۔ اسے سول ہسپتال کراچی پہنچایا گیا لیکن حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ کے تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ فنڈز دیئے جانے کا انکشاف

حسنین کو کم از کم 4 ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن کسی جگہ اس کا علاج ممکن نہ ہوسکا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔واضح رہے کہ رواں سال سندھ بھر میں اب تک سگ گزیدگی کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related Posts