سندھ حکومت کا کراچی میں خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے خصوصی طور پر خواتین کیلئے کراچی میں یکم فروری سے پنک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مرد مسافروں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

پنک بس سروس خواتین کے لیے مخصوص پاکستان کی پہلی پبلک ٹرانسپورٹ سروس ہوگی، پنک بس سروس کیلئے ابتدائی مرحلے میں 8 بسیں حاصل کی گئی ہیں، پہلا روٹ کامیاب ہونے کی صورت میں دوسرے روٹ کیلئے بسیں تیار کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس پہلے مرحلے میں کراچی کے دو روٹس پر چلائی جا رہی ہے، ابتدائی طور پر ایک روٹ ماڈل کالونی سے براستہ شاہراہ فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ سے میری ویدر ٹاور تک ہے جب کہ دوسرا روٹ میری ویدر ٹاور سے صدر کے راستے ضلع سینٹرل تک جائے گا جو بعد میں چلایا جائے گا۔

خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس کا کرایہ 50 روپے ہوگا اوراس کاآغاز یکم فروری سے کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق کرکٹرز کے نام دے دیئے گئے

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پنک بس سروس کےلیے بسوں کی خریداری کرلی ہے، یہ بس کراچی پہنچ چکی ہیں اور سروس فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے روٹ 4، 5، 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلانی ہیں، اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر کرنا ہے۔

Related Posts