کرپٹو ایکسچینج بائننس سویڈن میں رجسٹرڈ ہوگئی
معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس سویڈن میں رجسٹرڈ ہوگئی ہے۔
سویڈن کے مالیاتی ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپٹو ایکسچینج بائننس کو ملک میں ایک مالیاتی ادارے کے طور پر رجسٹر کرلیا گیا ہے۔
فائنانشل سپروائزری اتھارٹی کے بینک ڈویژن کے نائب سربراہ پیر نورڈکوسٹ نے رائٹرزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائنانس کو سویڈن میں ویب سائٹ لانچ کرنے اور دوسرے ممالک کے ساتھ لین دین کرنے کی اجازت ہوگی۔
گزشتہ سال بائننس نے 22 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی تجارت کی تھی۔
کرپٹو ایکسچینج کریکن کا جاپان میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ
کرپٹو ایکسچینج بائنس کی بنیاد 2017 میں شنگھائی میں سی ای اور چنگ پنگ زاؤ نے رکھی تھی۔
قبل ازیں کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس نے جنوبی کوریا میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف کرپٹو ایکسچینج بائننس نے جنوبی کوریائی کرپٹو کمپنی گوپیکس کے 41 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بائننس اور گوپیکس کے درمیان پچھلے سال سے اس معاملے پر بات چیت چل رہی تھی، تاہم حصص کے بارے میں بات چیت کی وجہ سے اس معاملے کو نئے سال تک روک دیا گیا۔