Friday, March 29, 2024

سندھ میں اومی کرون کی شرح 81 فیصد تک پہنچ گئی، وزیراعلیٰ کی ایس او پیز عمل کرنیکی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اومی کرون کیسز کے حوالے سے کہا ہےکہ 2 دن میں کیے گئے ٹیسٹ کا 81 فیصد اومی کرون مثبت آیا ،عوام ہر صورت احتیاط کریں۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ 3 سے 5 جنوری 2022 تک 37 ٹیسٹ کیے گئے، 37 نمونوں میں سے 30 کیسز اومی کرون کے ظاہر ہوئے ہیں، 2 دن میں کیے گئے ٹیسٹ کا 81 فیصد اومی کرون مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، ماہرین صحت نے خبردار کردیا

مراد علی شاہ نے بتایا کہ نئے 630 کیسز کے ساتھ سندھ میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 307 ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی کہ ہر صورت احتیاط کریں، بازاروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں، سینی ٹائیزر کا استعمال کریں کیونکہ اس وبا ء سے صرف احتیاط سے ہی بچاؤ ممکن ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران ملک میں وباء نے ایک بار پر زور پکڑلیا، 1293 نئے کیسزسامنے آگئے، پہلے سے متاثرہ 6 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1293 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا جبکہ 6 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

چھ نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 28961 ہو گئی ہے جبکہ نئے 1293 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1301141 ہو گئی ہے۔