سونے کے نرخ میں نمایاں کمی مگر چاندی کی اڑان جاری! جانیے 27 اگست کے فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا تاہم چاندی کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 ہزار 751 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 628 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 329 روپے کی ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 283 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 605 ڈالر کا ہوگیا تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 50 سینٹس اضافے سے 68.50 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Related Posts