اسلام آباد میں شاپنگ مالز، ریسٹوریٹس اور نجی دفاتر مکمل طور پر بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FPCCI & APRA demand re-opening of dine-in with SOPs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن کے دوران ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہر میں نافذ پابندیوں میں توسیع کر دی گئی۔

ڈی سی اسلام آبادحمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام اسکولز،کالجز، شاپنگ مالز، ریسٹوریٹس اور نجی دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے ۔

نوٹیفییکشن شہر میں وزارتِ داخلہ کے پہلے سے جاری شُدہ احکامات کا تسلسل ہوگا،پبلک آفسز میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے جبکہ جمعہ کو 1 بجے تک کام ہوسکے گا۔

شہر کے اندر بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی،میٹرو میں مسافروں کو ایک سیٹ کے فاصلے سے بیٹھنا لازمی ہوگا۔

شہر میں ٹیکسی اور کیب سروس معطل نہیں ہوگی جس کے بارے میں قواعد و ضوابط بعد میں جاری کیے جائیں گے ۔

شہر میں کسی بھی قسم کے مذہبی و معاشرتی اجتماعات پر پابندی ہوگی لیکن پناہ گاہیں اور لنگر خانے پابندی سے مستثنیٰ ہونگے ۔

تمام ہسپتالوں میں او پی ڈی سروس معطل جبکہ ایمرجنسی سروس بحال رہے گی،تعمیرات کا کام جاری رہے گا تاہم ورکرذ کے تحفظ کے اقدامات لازمی ہونگے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، انتظامیہ غائب

ان کا کہنا ہے کہ حکامتی افسران, میڈیکل ایمرجنسی والے افراد, قانون نافز کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہونگے ۔

پرائیویٹ گاڑی میں ایک ہی شخص کی اجازت ہوگی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں استثنیٰ ہوگا۔

سفر کرنے والے تمام افراد کے پاس قومی شناختی کارڈ یا دفتری کارڈ ہونا لازمی ہوگا۔

Related Posts