لاہور میں خاتون کے ساتھ جنسی تشدد غیر انسانی ہے۔شعیب ملک کا انصاف کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں خاتون کے ساتھ جنسی تشدد غیر انسانی ہے۔شعیب ملک کا انصاف کا مطالبہ
لاہور میں خاتون کے ساتھ جنسی تشدد غیر انسانی ہے۔شعیب ملک کا انصاف کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے لاہور میں خاتون کے ساتھ جنسی تشدد کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے بلا تاخیر انصاف کامطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک نے کہا کہ میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کو پڑھ کر بے حد افسردہ ہوں۔ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ ذہنی طور پر بیمار لوگ ہمارے اردگرد بستے ہیں۔

پیغام میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ آج ایک ماں اور اس کے اہلِ خانہ کو ایسے ناقابلِ تصور حالات میں دیکھ کر میرے دل کو بے حد ٹھیس پہنچ رہی ہے۔ یہ غیر انسانی اور ناقابلِ قبول ہے۔ ہر قیمت پر انصاف ہونا چاہئے جس میں مزید تاخیر تکلیف دہ ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: زندگی طویل سفر کا نام ، سشانت سنگھ جلدی چلے گئے۔شعیب ملک 

Related Posts