زندگی طویل سفر کا نام ہے، سشانت سنگھ جلدی چلے گئے۔شعیب ملک کا اظہارِ افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زندگی طویل سفر کا نام ہے، سشانت سنگھ جلدی چلے گئے۔شعیب ملک کا اظہارِ افسوس
زندگی طویل سفر کا نام ہے، سشانت سنگھ جلدی چلے گئے۔شعیب ملک کا اظہارِ افسوس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارت کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی ایک طویل سفر کانام ہے جبکہ سشانت سنگھ جلدی چلے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ مجھے سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا جبکہ زندگی ایک خوبصورت اور طویل اننگز کا نام ہے۔

کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ  34 سال بے حد کم زندگی تھی،سشانت سنگھ،  آپ کو اتنی جلدی دُنیا سے رخصت نہیں ہونا چاہئے تھا۔آپ کی روح کو سکون نصیب ہو، آپ بہت جلدی چلے گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ممبئی میں بھارتی فلموں کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی جبکہ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کائی پوچے نامی ایوارڈ یافتہ فلم سے کیا۔

نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو آخری بار فلم چھچھورے میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہیں ممبئی کے علاقے بیندرا میں اپنے گھر میں صبح کے وقت پھانسی کے پھندے سے جھولتا ہوا پایا گیا۔

مزید پڑھیں: ممبئی میں بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

Related Posts