ایم کیوایم اور ق لیگ کے بعد شیخ رشید بھی کپتان سے ناراض، استعفیٰ تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Rasheed angry with Imran Khan

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی ایم کیو ایم کے بعد کپتان سے نالاں نظر آنے لگے ۔

ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں لئی ایکسپریس وے منصوبہ کی تعمیر کے لئے فنڈ نہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان کو اشاروں اشاروں میں اپنی ناراضگی کا اظہار کر چکےہیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم اورجی ڈی اےکے بعد مسلم لیگ (ق) کے بھی حکومت سے تحفظات

ذرائع کا مزید کہنا کہ اب آنے والے دنوں میں شیخ رشید احمد حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے ۔

آٹے کے موجودہ بحران اور آنے والے متوقع چینی کے بحران کو وجہ بناکر اور اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کےلیے عوام میں واپس اکر موجودہ حکومت کو زمہ وار ٹھہرائیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چوہدری برادران بھی اس بدلتی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts