اپوزیشن لانگ مارچ ضرور کرے، ہم پیر سے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں۔شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن لانگ مارچ ضرور کرے، ہم پیر سے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں۔شیخ رشید
اپوزیشن لانگ مارچ ضرور کرے، ہم پیر سے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں۔شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو چاہئے کہ وہ لانگ مارچ ضرور کرے، پیر سے ہم ان کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان حکومت چھوڑ سکتے ہیں، این آر او کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے۔ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کیا جارہا ہے۔ پی ڈی ایم والے عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو بھی پاک فوج کے خلاف بات کرے گا، اس کے خلاف پرچہ کٹواؤں گا۔ پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ان کے پر کاٹ دئیے ہیں۔ پیپلز پارٹی جیت گئی جبکہ پی ڈی ایم ہار گئی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ ضرور کرے گی۔ جس دن اپوزیشن ہمیں لانگ مارچ کی تاریخ بتائے گی، ہم بھی قانونی حق جتائیں گے۔ جو یہ کریں گے، ویسا ہی کام ہم بھی کریں گے۔ اپوزیشن والوں نے اپنے ادوار میں قومی احتساب بیورو (نیب) کا ادارہ ختم نہیں کیا، اب بھی نہیں ہوگا۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے چین اور افغانستان کا مینول ویزہ ختم کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کے پاس مہاجرین کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ 2 لاکھ جعلی افغانیوں کے کارڈز بند کردئیے گئے ہیں۔ غیر قانونی مہاجرین پر غور کر رہے ہیں۔ پاکستان میں رجسٹرڈ 15 لاکھ افغان مہاجرین کو رہائش کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے، ہم شارٹ مارچ کریں گے۔فردوس شمیم نقوی

Related Posts