سندھ ہائیکورٹ نے ’اسکریپ فیسٹ‘ کیلئے جاری کردہ اجازت نامہ معطل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں 4 فروری کو ہونے والے”اسکریپ فیسٹ” نامی فیسٹیول کو روکنے کا حکم دے دیا۔

اہل علاقہ کی درخواست پر عدالت نے فیسٹیول کے انعقاد سے متعلق ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ معطل کردیا۔ عدالت نے 9 فروری کو ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ساؤتھ و دیگر کو ریکارڈ کیساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ فیسٹیول کے نام پر غیراخلاقی سرگرمی کے فروغ کا پروگرام ہونا ہے کلفٹن بلاک 5 میں “کریپ فیسٹ” کے نام سے فیسٹویل کی اجازت دی گئی ہے جب کہ اسلامی ملک میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد خلاف آئین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کراچی میں ہم جنس پرستوں کے فیسٹیول کا انعقاد، سوشل میڈیا صارفین کا حکومت سے پابندی لگانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ شہریوں کی جانب سے اس فیسٹیول کے انعقاد کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس فیسٹیول کے خلاف ٹرینڈ چلایا گیا تھا جس میں صارفین کی جانب سے حکومت سے اس فیسٹیول پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Posts