شاہد آفریدی کا پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی کا پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ
شاہد آفریدی کا پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی کی جانب سے پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا گیاہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے کامیابی کے ساتھ اختتام پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ملک میں کرکٹ کے اس ایونٹ کو کامیاب اور یادگار بنایا۔

انہوں اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کی کامیابی پر ملک میں موجود کرکٹ کے دیوانوں، فوج اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں!۔اْنہوں نے لکھا کہ یہ ایک شاندار شو تھا اور ملک میں منعقد ہونے والے سب سے یادگارایونٹس میں سے ایک تھا۔

مزید پڑھیں: شاہنواز دہانی کی ملتان سلطانز کیلئے شاندار کارکردگی، شاہد آفریدی کی تعریف

یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 جس کا 27 فروری کو اختتام ہوگیا ہے۔ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چمپئن بن گئی ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم جس نے پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فائنل میں پہنچ کر تسلسل بر قرار نہ رکھ سکی۔

Related Posts