سلینا گومز نے ماضی سے متعلق اہم راز سے پردہ ہٹا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلینا گومز نے ماضی سے متعلق اہم راز سے پردہ ہٹا دیا
سلینا گومز نے ماضی سے متعلق اہم راز سے پردہ ہٹا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: مشہور و معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے اپنے ماضی سے متعلق اہم راز سے پردہ فاش کردیا۔

گلوکارہ سلینا گومز نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2018 میں وہ ڈپریشن کا شکار ہوئی تھیں اور پہلے کافی عرصے تک وہ یہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہوئیں کہ وہ بھی ذہنی مسائل کا شکار ہوسکتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں یہ یاد تک نہیں رہتا تھا کہ وہ کس مسئلے پر بات کر رہی تھیں اور وہ کہاں تھیں۔ان کا ڈپریشن اس قدر سنگین ہوگیا تھا کہ وہ بات کرتے کرتے الفاظ بھول جاتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہو چکی ہیں تو انہوں نے اپنا علاج شروع کروایا مگر علاج سے بھی انہیں افاقہ نہیں ہوا، ڈپریشن کے باعث ان کے رویوں میں تبدیلی آگئی اور انہیں سمجھنے میں کافی وقت لگتا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوچکی ہیں۔

گلوکارہ نے مزید بتایا کہ علاج شروع کروانے پر ایسا لگنے لگا کہ وہ مرجائیں گی اور اگر وہ مر بھی گئیں تو دنیا پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اس چیز نے زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔

مزید پڑھیں:حرا مانی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

کافی عرصے تک ڈپریشن کا علاج کروانے کے بعد ایک دن معروف ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں کے ڈاکٹرنے ان کی تمام دوائیاں بند کر کے انہیں صرف دو دوائیاں اسپتال کرنے کا کہا، جس کے سبب ان کی طبیعت بحال ہونے لگی۔

Related Posts