لندن میں سکھوں کا احتجاج، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھارتی ہائی کمیشن کا کنٹرول کا سنبھال لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن:لندن میں سکھ برادری کے احتجاج کے باعث بھارتی ہائی کمیشن کا کنٹرول اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سنبھال کر سیکورٹی کو سخت کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق احتجاج کے باعث مظاہرین کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر دھاوے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر کے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے 100 سے زائد پولیس اہل کار تعینات کر دیے گئے ہیں۔سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کسان مخالف زرعی پالیسیوں کے خلاف چند روز قبل لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں سکھ برادری نے احتجاج کیا تھا اور ہائی کمیشن کا گھیراؤ بھی کر لیا تھا۔