سیکیورٹی گارڈ کی غفلت سے گولی چل گئی، ایک شخص جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکیورٹی گارڈ کی غفلت سے گولی چل گئی، ایک شخص جاں بحق
سیکیورٹی گارڈ کی غفلت سے گولی چل گئی، ایک شخص جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ کے قریب اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی اتفاقیہ گولی لگنے سے ٹنڈو آدم سے تیماداری کے لیے آنے والا شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت گلزار کے نام سے ہوئی ہے، گلزار ٹنڈو آدم سے اپنے رشتے دار کے علاج کے لیے پہنچا تھا۔گلزار سو رہا تھا جس کو گولی جا لگی۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کو ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، لواحقین کا انتظار کر رہے ہیں، انکی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں تین سیکیورٹی گارڈ کو آپس میں باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ان تینوں سے کچھ فاصلے پر مقتول گلزار کو سوتے دیکھا جاسکتا ہے، باتیں کرتے کرتے سیکیورٹی گارڈ زبیر رائفل سے کھیلتا رہا۔

مزید پڑھیں:کیا پاکستان میں آبادی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے؟

اسی دوران رائفل سے گولی نکل کر مقتول گلزار کو جالگی، پاس موجود سیکیورٹی گارڈ چلنے والی گولی سے بال بال بچا،کسی کو پتہ نا چلا کہ سوتے ہوئے گلز ارکی گردن میں گولی جالگی ہے۔تکلیف کی شدت سے مقتول گلزار اُٹھ بیٹھا تو بھگدڑ مچ گئی۔

Related Posts