ایس سی او اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت اجلاس کے موقع پر SCO سیکریٹری جنرل، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ SCO سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی 2026-27 کی صدارت کے لیے ترجیحات اور اقدامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسحاق ڈار نے انتونیو گوتریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی۔ ایرانی، چینی، ازبک، بیلاروسی، آرمینیائی اور ترک حکام سے ملاقاتوں میں بھی علاقائی صورتحال، سفارتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔

Related Posts