سعودی عرب ریکوڈک کے 25 کھرب روپے مالیت کے منصوبے میں 20 فیصد حصص خریدنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

– سعودی عرب پاکستان کے 9 ارب ڈالر (25 کھرب روپے) مالیت کے ریکوڈک گولڈ اور کاپر منصوبے میں 10 سے 20 فیصد تک حصص خریدنے کی تیاری کر رہا ہے، جو مکمل ہونے پر دنیا کی سب سے بڑی کاپر کانوں میں سے ایک ہوگی۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمزکے مطابق، سعودی سرمایہ کاری مائننگ فنڈ منارا منرلز اس منصوبے میں حکومت پاکستان سے ایکویٹی شیئرز خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کے زیر انتظام ہے، جبکہ پاکستان کی حکومت منصوبے کے 25 فیصد شیئرز کی مالک ہے، جن کی مالیت 500 ملین سے 1 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

ملک کا سب سے بڑا گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آج سے فعال، مالیت سمیت دیگر تفصیلات جانیے

بیرک گولڈ کے سی ای او مارک برسٹو نے ریاض میں کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سعودی سرمایہ کاری اس منصوبے کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستانی وزراء کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ریاض کا دورہ کیا، جس کے بعد وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ معاہدے کی تکمیل آئندہ چھ ماہ میں متوقع ہے۔ سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے اس معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منارا منرلز سعودی عرب کی مستقبل کی صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے سے بیرک گولڈکو بھی بڑا فائدہ ہوگا، جو حالیہ تنازعات کے باعث مالی میں اپنی بڑی کان بند کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔

یہ معاہدہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کے سلسلے میں ایک اور قدم ہے، کیونکہ سعودی عرب پاکستان کے بڑے بیرونی قرض دہندگان میں سے ایک ہے اور اس نے ملک کو قرضوں کی واپسی، مرکزی بینک کے ذخائر، اور تیل کی سہولت فراہم کی ہے۔

Related Posts