ریاض: سعودی عرب نے ویکسین لگوانے والے ڈیڑھ سال سے عمرہ کے منتظر زائرین کیلئے اپنی سرحدیں کھولنے کااعلان کردیا ہے۔
اتوار کواعلان سے پہلے سعودی عرب میں مقیم اور کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے زائرین عمرہ کے اہل تھے۔ سعودی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام دنیا کے مختلف ممالک سے غیر ملکی زائرین کی عمرہ کی درخواستیں بتدریج وصول کرنا شروع کریں گے۔
سعودی نائب وزیر عبدالفتاح بن سلیمان کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو عمرہ کیلئے سعودی تسلیم شدہ ویکسین اور قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔
وزارت حج و عمرہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملکی اور بیرون ملک مقیم زائرین کو اپنی عمرہ کی درخواست کے ساتھ مجاز کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ شامل کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں:کابل میں طالبان کا حملہ،افغان فضائیہ کا پائلٹ ہلاک