کابل میں طالبان کا حملہ،افغان فضائیہ کا پائلٹ ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Afghan Air Force pilot killed in Kabul bombing, Taliban claim attack

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغان فضائیہ کا ایک پائلٹ کابل میں ہونیوالے بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا ، حکام کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ حمید اللہ عظیمی اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی گاڑی سے چپکنے والا بم دھماکے سے پھٹ گیا ، دھماکے میں پانچ شہری زخمی ہوئے۔

ایئرفورس کے کمانڈر عبدالفتاح اسحاق زئی نے بتایا کہ حمید اللہ عظیمی کو امریکی ساختہ UH60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑانے کی تربیت دی گئی تھی اور اس نے تقریباً چار سال تک افغان فضائیہ کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ وہ ایک سال قبل اپنے خاندان کے ساتھ سیکورٹی خطرات کی وجہ سے کابل منتقل ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز یہ حملہ طالبان نے کیا۔ طالبان نے پائلٹوں کو بیس سے باہر قتل کرنے کی مہم شروع کی ہے جبکہ طالبان نے اب تک 7افغان پائلٹوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان نے ایک ایسے پروگرام کی تصدیق کی ہے جس میں امریکی تربیت یافتہ افغان پائلٹوں کونشانہ بنایا اور ختم کیا جائے گا۔ امریکی اور افغان حکام کا خیال ہے کہ یہ جان بوجھ کر افغانستان میں امریکی اور نیٹو کے تربیت یافتہ فوجی پائلٹوں کی فوج کو تباہ کرنے کی کوشش ہے ۔

Related Posts