ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر اداکارہ سجل علی کی مداحوں کو مبارک باد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستانی اداکارہ سجل علی نے  رمضان المبارک کے رحمتوں اور برکتوں بھرے مہینے کی آمد پر اپنے مداحوں کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ سجل علی نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی مصروفیات کے حوالے سے ایک فوٹو شیئر کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے رمضان کی آمد سے قبل کچن سنبھالنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں چائے سے بھرا ہوا ایک کپ اور لیمپ موجود ہے جبکہ ایک کیک بھی موجود ہے جو سجل علی کا تیار کیا ہوا محسوس ہوتا ہے جبکہ مداحوں کو اپنے پیغام میں اداکارہ سجل علی نے کہا کہ آپ سب کو رمضان کی آمد مبارک ہو۔ خوش رہئے اور کیک بنائیے۔ 

https://www.instagram.com/p/B_WdzaklYgc/?utm_source=ig_web_copy_link