پاکستانی نژادصادق خان مخالف امیدوار کو شکست دے کر ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژادشہری نے مخالف امیدوارکوپچھاڑ دیا، صادق خان ایک بارپھرلندن کے میئر منتخب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی نژاد برطانوی سیاست دان صادق خان مخالف امیدوار کو ہرا کر ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے کنزرویٹو پارٹی کے شان بیلی کو فیصلہ کن شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صادق خان نے پاپولر ووٹ کا 55 اعشاریہ 2 فیصد اپنے نام کیا۔ لیبر پارٹی کے امیدوار نے 1 لاکھ 92 ہزار 313 ثانوی ترجیحی ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار نے 84 ہزار 550 ووٹ لیے۔

مجموعی طور پر صادق خان کو 12 لاکھ 6 ہزار 34 ووٹ ملے جبکہ شان بیلی نے 9 لاکھ 77 ہزار 601 ووٹ حاصل کیے۔ صادق خان کا کہنا ہے کہ میں ایک مہاجر کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے تعلق رکھتا ہوں۔ 

صادق خان کے پاس سن 2016ء میں سب سے زیادہ13 لاکھ 10 ہزار 143 ووٹس اور جیت کی سب سے زیادہ اکثریت 3 لاکھ 15 ہزار 529 کا ریکارڈ موجود ہے جو انہیں مخالف امیدوار زیک گولڈ اسمتھ کے خلاف حاصل ہوا۔

سن 2016ء میں پہلی بار بھاری ووٹوں کے ساتھ صادق خان کو برطانوی دارالحکومت کا میئر منتخب کیا گیا تھا جس سے کنزرویٹو پارٹی کے 8 سالہ دورِ اقتدار کا خاتمہ ہوا۔ اپنی جیت کی خوشی میں تقریر کرتے ہوئے صادق خان نے لندن کیلئے بہتر اور روشن مستقبل کی نوید سنائی۔

صادق خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے تاریک دنوں کے بعد میں لندن کیلئے ایک تابناک مستقبل کی تعمیر کیلئے پر عزم ہوں۔ لندن کے تمام شہریوں کو مزید منصفانہ و محفوظ دارالحکومت فراہم کیا جائے گا اور ہر شہری کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق مواقع دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لندن کے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ مل جل کر رہیں۔ کورونا وائرس کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں۔ لندن کے خوشحال اور تابناک مستقبل کیلئے ہم سب مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کابل میں اسکول کے قریب 3 دھماکے، 25 افراد جاں بحق

Related Posts