یو آئی ٹی یونیورسٹی میں ربوٹکس مقابلوں کا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو آئی ٹی یونیورسٹی میں ربوٹکس مقابلوں کا انعقاد
یو آئی ٹی یونیورسٹی میں ربوٹکس مقابلوں کا انعقاد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: یو آئی ٹی یونیورسٹی میں روبومینیا کے نام سے ربوٹکس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلے میں یونیورسٹی کے مختلف گروپوں کے طلبہ نے روبوٹس کی بہترین پرفارمینس دکھائی، روبومینیا میں پچاس سے زائد روبوٹس نے حصہ لیا۔ جہاں روبوٹس کے درمیان لائن فلونگ ربوٹس، روبوریس اور روبو سومو جیسے زبردست مقابلے کروائے گئے۔

مقابلوں میں کراچی کی دس بڑی جامعات کے طلبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا۔ مقابلہ جیتنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

طلبہ نے بلو ٹوتھ الیکٹرانک ایپ سے چلنے والے روبوٹس کے درمیان مقابلہ کروا کے بتا دیا کے پاکستانی طالب علم بھی ربوٹکس کی دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر یو آئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹر جوہر علی نے طلبہ کاوشوں کو سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا انجینئر بننے کے لئے لازمی ہے کہ جو کتابوں میں پڑھا جائے اس پرحقیقی دنیا میں بھی عمل کرنا سکھایا جائے تاکہ جب طلبہ عملی دنیا میں قدم رکھیں تو انہیں مشکلات کا سامنہ نا کرنا پڑے۔ بعدازاں طلبہ نے بھی درس گاہ میں اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئیند قراردیا۔

Related Posts