افغان طالبان نے درجنوں اسماعیلی جماعت خانے بند کروا دیے، چونکا دینے والی رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (یوناما) نے اپنی تازہ سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان حکام نے اسماعیلی برادری کے 33 جماعت خانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یوناما کے مطابق بند کیے گئے جماعت خانوں میں زیبا ک کے 17، اشکاشم کے 14 اور واخان کے 2 جماعت خانے شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے کیے گئے، جس کے بعد مقامی اسماعیلی برادری کو اپنی مذہبی سرگرمیوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر طالبان حکام نے جماعت خانوں میں محراب کی موجودگی کو بنیاد بناتے ہوئے انہیں مساجد قرار دینے کا مؤقف اختیار کیا۔

یوناما نے افغانستان میں مذہبی اقلیتوں کی مذہبی آزادی، عبادت گاہوں اور مذہبی سرگرمیوں سے متعلق پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات اقلیتی برادریوں کے حقوق پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

Related Posts