انٹرنیشنل فضائی کمپنی کی اسٹوڈنٹس کیلئے زبردست رعایت، اضافی سامان کی سہولت بھی

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف فضائی کمپنی ایمریٹس نے دنیا بھر کے طلبا کے لیے خصوصی سفری پیشکش متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت طلبا کو ٹکٹوں پر رعایت کے ساتھ اضافی سامان لے جانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ایمریٹس کے مطابق 16 سے 31 سال کی عمر کے طلبا اکانومی کلاس کے کرایوں پر 10 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے، جبکہ پریمیم اکانومی اور بزنس کلاس کے اہل کرایوں پر 5 فیصد تک بچت کی جا سکے گی۔

یہ پیشکش ان طلبا کے لیے ہے جو تعلیم یا تعطیلات کے لیے 140 سے زائد مقامات کا سفر کر رہے ہیں۔ رعایتی سہولت حاصل کرنے کے لیے بکنگ کے دوران پروموشنل کوڈ STUDENT استعمال کرنا ہوگا، جبکہ یہ آفر 31 مارچ 2027 تک کی جانے والی بکنگ پر لاگو ہوگی۔

ایمریٹس نے بتایا کہ آفر سے فائدہ اٹھانے والے طلبا کو اپنی ٹکٹ کلاس اور منزل کے مطابق اضافی 10 کلوگرام سامان یا ایک اضافی بیگیج لے جانے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

ایئرلائن کے مطابق امریکا اور کینیڈا جانے یا وہاں سے آنے والی پروازوں پر معمول کے سامان کے قواعد برقرار رہیں گے۔

طلبا کے لیے اس پیشکش میں سفری منصوبوں میں تبدیلی کی صورت میں بکنگ میں ترمیم کی سہولت بھی شامل ہے، تاہم تبدیلی کی شرائط کا اطلاق متعلقہ قواعد کے مطابق ہوگا۔

Related Posts