کورونا وائرس سے صحتیاب افراد اپنا پلازما عطیہ کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے صحتیاب افراد اپنا پلازما عطیہ کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کی اپیل
کورونا وائرس سے صحتیاب افراد اپنا پلازما عطیہ کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرز نے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب افراد وائرس سے متاثرہ دیگر افراد کے علاج کیلئے اپنا پلازما عطیہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت نے کچھ وقت قبل  پلازما تھراپی کی اجازت دی تھی جس کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ محققین کے مطابق پلازما تھراپی کے نتائج اچھے آ رہے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے صحتیاب افراد پلازما عطیہ کرنے کیلئے خصوصی سینٹرز سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پلازما عطیہ کرنے کیلئے طبی سینٹرز کی فہرست بھی جاری کی جس میں پمز اسلام آباد، آر ایم یو راولپنڈی، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور، خواجہ صفدر میڈیکل کالج ہسپتال سیالکوٹ اور دیگر شامل ہیں۔

 

Related Posts