اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیرِ داخلہ و احتساب کے مستعفی ہونے کے پس پردہ محرکات سے پردہ اٹھ گیا، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا نہیں، بلکہ ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس نے شہزاد اکبر سے استعفیٰ طلب کیا جس کی وجہ وزیر اعظم کی جانب سے ناراضی کا اظہار تھا۔
شہزاد اکبر نے مشیر احتساب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا