معصوم نعت خوان کے ساتھ زیادتی کا مرتکب قاری گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے 14 سالہ طالب علم سے زیادتی کرنے والے استاد اور اسکےساتھیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق راولپنڈی کے  تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں 14سالہ طالب کومعلم اوراسکے ساتھی نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نےفوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے  معلم کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا نعت خواں ہے اور جراہی سٹاپ کے قریب مدرسے میں زیر تعلیم ہے اور حفظ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بڑھتی مہنگائی اور بلز، کیا بچوں کو دودھ بھی نہ پلائیں؟ خاتون روپڑی، ویڈیو وائرل

بیٹے نے اچانک گھر آکر بتایا کہ قاری عاقب اور آصف عرف صائم نعت پڑھنے کی خاطر میٹنگ کے لیے گھر لے گئے جہاں دونوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم عاقب اور اسکے ساتھی آصف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے متاثرہ بچہ کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے، پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جرم ثابت ہونے پر سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Related Posts