رمیز راجہ کا اگلے پی ایس ایل میں کوئٹہ اور پشاور میں بھی میچز کروانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ramiz Raja credits crowds for phenomenal HBL PSL success

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ کے فینز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سر باندھتے ہوئے اگلے پی ایس ایل میں کوئٹہ اور پشاور میں بھی میچز کروانے کا اعلان کردیا۔

27 جنوری سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 27 فروری کو لاہور قلندرز کی کامیابی پر اختتام پذیر ہوا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بلاشبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 غیر معمولی حد تک کامیاب رہی اور اس کی بڑی وجہ کراچی اور لاہور، دونوں شہروں میں شائقینِ کرکٹ کا بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنا ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے خاص طور پر لاہور میں کبھی اتنا زبردست، پرجوش اور جاندار کراؤڈ نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن کے ذریعے پاکستانی عوام کی کرکٹ سے پرجوش وابستگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:محمد رضوان پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 قرار

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتھک محنت کرنے پر اپنے تمام اسپانسرز، کھلاڑیوں، فرنچائزز، طبی عملے، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز، مقامی اور صوبائی انتظامیہ، کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹنگ کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ فینز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے سنسنی خیز مناظر براہ راست اپنی ٹیلی ویژن اسکرین پر دیکھ کر اسے کامیاب بنایا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس کے منافع کی مد میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے، جس کی وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 900 ملین روپے کمائے ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال لیگ کو تمام فرنچائزز کے ہوم وینیوز پر لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ لیگ کے فینز کی تعداد بڑھائی جاسکے۔

Related Posts