کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔

دن کے اوقات میں کراچی کے قریب بارش برسانے والے سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے سمندری ہوائیں بند اور گرمی کی شدت بڑھ گئی تھی جب کہ ماہرین نے آئندہ 2 روز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چل رہی ہیں اور دوپہر کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا۔

اس حوالے سے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ مشرق سے سندھ میں داخل ہوا ہے، اس کی رفتار انتہائی سست ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول، ڈیزل ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر سستا، حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

ہوا کے کم دباؤ کے باعث جمعرات اور جمعے کو کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں، بلوچستان کے چند ساحلی مقامات اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں 3 ستمبر تک بارش ہوسکتی ہے۔

Related Posts