پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضرِصحت دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی، 3 فوڈ پوائنٹس سیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضرِصحت دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی، 3 فوڈ پوائنٹس سیل
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضرِصحت دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی، 3 فوڈ پوائنٹس سیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی مضرِ صحت دودھ کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف ایکشن میں آ گئی، غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 3 فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر راولپنڈی میں ڈیری شاپس سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ملاوٹ زدہ دودھ کی فروخت اور ناقص اسٹوریج پر بسمہ ملک شاپ نامی فوڈ پوائنٹ سیل کردیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فریج اور ڈرمز میں کاکروچ کی موجودگی پر بسم اللہ ملک شاپ کو بھی سیل کیا جبکہ لاریب ملک شاپ کو ریکارڈ اور فوڈ لائسنس کی عدم دستیابی پر سیل کیا گیا۔ پاک نیچرل کول فلٹر واٹر کی پروڈکشن بھی بند کردی گئی۔

پاک نیچرل کول فلٹر واٹر کے خلاف لیے گئے نمونوں کے نتائج ناقص آنے پر کارروائی کی گئی۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور سابقہ نوٹسز کی خلاف ورزیوں پر 3 یونٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خواجہ سراء سڑکوں پر نکل آئے

Related Posts