اسلام آباد میں بنیادی انسانی حقوق کیلئے احتجاج، خواجہ سراء سڑکوں پر نکل آئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں بنیادی انسانی حقوق کیلئے احتجاج، خواجہ سراء سڑکوں پر نکل آئے
اسلام آباد میں بنیادی انسانی حقوق کیلئے احتجاج، خواجہ سراء سڑکوں پر نکل آئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برسہا برس سے زبوں حالی کا شکار خواجہ سراء بنیادی انسانی حقوق کیلئے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ 

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء برادری نے اسلام آباد میں قائم تمام پولیس تھانوں میں ٹرانس جینڈرز کیلئے سپورٹ سینٹرز قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں راولپنڈی پولیس نے بھی خواجہ سراؤں کیلئے ملک بھر میں سب سے پہلا سپورٹ سینٹر قائم کیا جو ان کی مشکلات کا ازالہ کرسکتا ہے۔

مذکورہ سپورٹ سینٹر راولپندی کے ویمن پولیس اسٹیشن میں تحفظ سینٹر کے نام سے قائم کیا گیا۔ آج خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایسے ہی سپورٹ سینٹرز قائم کیے جائیں کیونکہ ہمیں معاشرے سے الگ کردیا گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں تمام تر بنیادی انسانی حقوق دئیے جائیں کیونکہ ہم بھی پاکستان کے شہری اور آپ ہی کی طرح سانس لینے والے انسان ہیں۔ ملک بھر کی خواتین اور مردوں کی طرح ہمارا بھی حق ہے کہ ہمیں بنیادی ضروریاتِ زندگی کی سہولیات دی جائیں۔

احتجاج کرنے والے خواجہ سراؤں نے کہا کہ بلاشبہ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اور شہرِ اقتدار ہے مگر یہاں کی انتظامیہ ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہمیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے سپورٹ سینٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی کمپنی کے خلاف احتجاج

Related Posts