وزیر اعظم کی ہدایت: پی ٹی آئی کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی ہدایت: پی ٹی آئی کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کیلئے تیار
وزیر اعظم کی ہدایت: پی ٹی آئی کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کے لیے تیار ہے۔ 

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے تمام ریجنل صدور کو ہنگامی ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

ملک گیر مہم کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران  کورونا سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائیں گے۔تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم سماجی میڈیا کیلئے خصوصی آگاہی مہم تیار کرے گی۔

 مہم کے تحت عوام کو کوروناسے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے کارکن عوام کو گھروں تک محدود رہنے اور بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ترغیب دیں گے۔

کورونا  سے بچنے کیلئے صحت و صفائی کے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہی بھی مہم کا حصہ ہوگی جبکہ  چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کے مطابق کورونا کیخلاف پوری قوم کا یکجا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کے مطابق سماجی سطح پر بہترین تدابیر اختیار کئے بغیر کوروناجیسے چیلنج سے نمٹنا نہایت مشکل ہے۔پوری حکومت قوم کو کوروناسے بچانے کیلئے متحرک ہے۔

چیف آرگنائزر نے کہا کہ تحریک انصاف کوروناکے تدارک کی قومی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالے گی جبکہ ریجنل صدور اپنے اپنے علاقوں میں نچلی ترین سطح تک عوام کو کوروناسے بچانے کیلئے متحرک ہوں گے۔ 

سیف اللہ نیازی نے کہا کہ پرہیز علاج سے بہتر کے اصول کے تحت کارکن عوام کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیں گے۔

Related Posts