تحریک انصاف نے کراچی میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، سعیدغنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کراچی میں کوئی ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا بلکہ صرف اعلانات ہی ہوتے رہے ہیں۔

سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن سمیت دیگر منصوبے ن لیگ کی حکومت نے شروع کیے تھے جبکہ ان منصوبوں کو پی ٹی آئی حکومت نے صرف مکمل کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاق کوئی ایسا منصوبہ بتایا جائے جو کراچی میں شروع کیا ہو۔ سندھ حکومت نے جزیروں پر ترقیاتی کام کی اجازت دی تھی بلکہ قبضے کی اجازت نہیں دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے جب یہ حرکت کی تو سندھ کابینہ نے اپنا خط واپس لے لیا اور اسکے بعد سے سلسلہ رکا ہوا ہے۔

وفاق نے ایم ایل ون کے لیے کے سی آر کو پیچھے رکھا جس کے باعث کام رکا رہا لیکن جب کراچی ڈیولپمنٹ پروگرام بنا تو پی ٹی آئی حکومت نے کہا کہ یہ ہم بنائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہمیں یہ کہنا کہ ہم صحت کے شعبے میں کام نہیں کر رہے یہ بیوقوفی ہے، صحت کے شعبے جتنا کام سندھ حکومت نے کیا ہے اتنا کسی نے نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ملک کے دیگر صوبوں اور دوسرے ممالک سے لوگ مفت علاج کے لیے آتے ہیں کیونکہ دوسری جگہ علاج مہنگا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق کی جانب سے شروع کیا گیا ہیلتھ انشورنس پروگرام کسی صورت ایک خاندان کے لیے پورا نہیں ہے، 10لاکھ میں پوری فیملی کا علاج نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں: اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی

اسکے مقابلے میں، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج ہے چاہے خاندان کا جتنے فرد بھی آ جائیں۔