تحریک انصاف کا شہباز گل کی گرفتاری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں  پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم فوری اسلام آباد ہائی کورٹ جا رہے ہیں، 5 مختلف تھانوں کے چکر لگانے کے باوجود شہباز گل کا پتا نہیں چل سکا، ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا وہ بھی کچھ نہیں بتا رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، مونس الٰہی

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہو تو پبلک ہونی چاہیے، شہباز گل کے معاملے پر حبس بے جا کی درخواست دائر کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری پر عدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی قیادت کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ درخواست علی اعوان کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور  فیصل چوہدری شہباز گل کے مقدمے میں معاونت کریں گے۔

خیال رہےکہ اسلام آباد پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Related Posts