اسٹاک مارکیٹ میں 241پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مندی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 241.38 پوائنٹس (-0.52%) فیصد کمی کے بعد 46,165.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص کا کل حجم 146.432 ملین تھا جس کی مالیت 7.7 بلین روپے تھی۔ لوئر بنچ KSE-30 انڈیکس میں بھی 50.24 پوائنٹس (-0.28%) کی کمی ہوئی اور 17,764.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا کل حجم 118.052 ملین رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 114 کے بھاؤ میں اضافہ اور 228 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: نئے حکومتی ضوابط: اسٹیٹ بینک ہفتے کے 6 دن اپنے مور انجام دیگا

نیسلے پاکستان میں سب سے زیادہ 110 روپے کی کمی دیکھی گئی اور وہ 5445 روپے پر بند ہوا جس کے بعد فلپ مورس پاک کا حصص ہے جس کی قیمت 21 روپے کمی کے ساتھ 650 روپے پر بند ہوئی۔