پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 318پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 318پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 318پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران بہتری کی صورتحال دیکھنے کو ملی اور کاروبار کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے منفی نوٹ پر ہوا لیکن جلد ہی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہوگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 318.76 پوائنٹس (0.74%) کے اضافے کے بعد بالآخر 43,522.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا کل حجم 64.533 ملین تھا جس کی مالیت 4.130 بلین روپے تھی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈ ہونے والی 93 کمپنیوں میں سے 61 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 27 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 5 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: جنوبی ایشیا میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح پاکستان میں ہے۔عالمی بینک

انڈیکس کو آگے بڑھانے والے سیکٹرز میں 74 پوائنٹس کے ساتھ سیمنٹ، 53 پوائنٹس کے ساتھ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن، 36 پوائنٹس کے ساتھ کمرشل بینک، 34 پوائنٹس کے ساتھ فرٹیلائزر اور 32 پوائنٹس کے ساتھ آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں تھیں۔

Related Posts