پی ایس ایل کا ترانہ ریلیز، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے مداحوں کے دل جیت لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین
پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے ترانے کو اپنی آواز دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ترانے کی ویڈیو میں دونوں گلوکاروں نے کمال کردیا۔ شائقینِ کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس فروری کے دوران نصیبو لال اور آئمہ بیگ نے گروو میرا پر پرفارم کیا جسے ایک جانب تو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دیکھا جبکہ دوسری طرف ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد اس پر تنقید کرتی نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

شمعون عباسی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی

رواں برس ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کیلئے ایک بار پھر آئمہ بیگ کا نام سامنے آیا تاہم نصیبو لال کی جگہ عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا جسے پسند کیا جارہا ہے۔ یو ٹیوب پر 1لاکھ 95 ہزار سے زائد صارفین نے ترانے کی ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ 

یو ٹیوب پر آگے دیکھ کی ویڈیو گزشتہ روز ریلیز کی گئی جسے اب تک 17 لاکھ 65 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد نے ویڈیو کو ٹوئٹر اور یو ٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تعریفی تبصروں سے بھی نوازا۔ 

https://twitter.com/mazidhussain_/status/1485637696991408133

https://twitter.com/ProudCollar/status/1485623715270381574

https://twitter.com/shahbazkhanDur6/status/1485637394716106758

سوشل میڈیا صارفین نے ثابت کیا ہے کہ اگر گانا پسند نہ آئے تو ٹرولنگ کی جاتی ہے تاہم اگر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ترانہ اچھا ہو تو تعریف کیلئے بھی کچھ وقت ضرور نکالا جاتا ہے۔ آئمہ بیگ اور عاطف اسلم کیلئے تعریفی تبصرے تاحال جاری ہیں۔

Related Posts