وزیراعظم اپنا گھر اسکیم میں بڑا بریک تھرو، درخواستوں کا سیلاب

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم اپنا گھر پروگرام سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق جون کے بعد سے اسکیم کے لیے درخواستوں میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جاری کیے گئے قرضوں کی تعداد میں بھی 59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ زرخیز اسکیم کے تحت منظور شدہ فنانسنگ کی حد 7.2 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہاؤسنگ فنانسنگ میں درپیش رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کے لیے واضح سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

حکام کے مطابق ہاؤسنگ فنانسنگ کے فروغ کا مقصد شہریوں کو گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے آسان مالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Related Posts