بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع چندولی میں 24 سالہ مسلم نوجوان شعیب خان گنگا کے کنارے لہراتے قومی پرچم (ترنگے) کو بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا۔
واقعہ بلوا تھانہ علاقے کے بڑگاؤں میں پیش آیا، جہاں 15 اگست کو گاؤں کے نوجوانوں نے گنگا کی ریتیلی زمین پر ترنگا لہرایا تھا۔ بارش کے بعد گنگا میں پانی کا بہاؤ تیز ہوا تو ترنگا پانی کی زد میں آ گیا۔
مقامی افراد کے مطابق شعیب خان نے ترنگے کو بہتے دیکھا تو اسے محفوظ کرنے کے لیے گنگا میں اتر گیا، تاہم تیز دھارے اور گہرے پانی کے باعث وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب گیا۔
ساتھی نوجوانوں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور کافی جدوجہد کے بعد پانی سے نکال لیا، تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔
شعیب اپنے ساتھیوں کے ساتھ گنگا کے کنارے صبح کے وقت ورزش اور دوڑ کے لیے جاتا تھا۔ مقامی لوگوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعیب نے قومی پرچم کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کر دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








