لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو بھوکا رکھنا ہے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan criticized the lockdown in Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں لاک ڈاؤن پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت یہ بات یادرکھے کہ لاک ڈاؤن کرکے آپ لوگوں کو بھوکا ماریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب آپ کے پاس وسائل ہی نہیں ہیں تو بھوکے لوگوں کو آپ لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرے بچے بھوکے ہیں تو آپ مجھے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ باہر نہ جائیں کہ لوگوں میں کورونا پھیل جائیگا۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کے نام پر کراچی پولیس اسٹیٹ میں تبدیل

انہوں نے کہا کہ ایک طرف معیشت ہے تو دوسری طرف کورونا کا پھیلاؤ ہے اس لئے ہم سب کو بہت سوچ سمجھ کراس صورتحال سے نکلنا ہے، انہوں نے کہا کہ جہاں کیسز زیادہ پھیل سکتے ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے رش والی جگہوں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی بندش قابل عمل ہے جبکہ اساتذہ کے ویکسین لگوانے تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں لیکن اس وباء سے بچاؤ کیلئے ویکسین ہی واحد راستہ ہے اس لئے جلد سے جلد ویکسین لگوائی جائے۔

 

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صوبے میں 8 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے جس کی وجہ سے عوام اور تاجروں کا شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts