صدر کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی سربراہ کی پرویز الٰہی سے فون پر بات چیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

لاہور میں صدر مملکت اور عمران خان کے درمیان ملاقات ڈیرھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پوپ نے ہم جنس پرستی جائز قرار دیدی

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری پرویز الہیٰ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عدلیہ سے انصاف ملا،اب بھی انصاف ملے گا، وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کیخلاف عدالتوں سے رجوع کریں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ ہی تحفظ دے سکتی ہے۔ عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔