شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو فوری زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو زمان پارک لاہور پہنچنے کی ہدایت دے دی۔

اپنی ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ ’میں بحیثیت وائس چیئرمین پی ٹی آئی، تمام سینیٹرز، سابق ممبران قومی اسمبلی، سابق ممبران صوبائی اسمبلی، پارٹی ورکرز اور سپورٹرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ فی الفور زمان پارک پہنچیں۔

شاہ محمود نے مزید لکھا کہ ’ان بزدلوں کو چیئرمین عمران خان تک پہنچنے کیلئے ہم سب سے گزر کر جانا ہوگا۔‘

شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے ہنگامی طور پر یہ کال کیوں دی ہے۔

Related Posts