نیا سال ملک میں عوامی راج کا سال ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran has destroyed country's economy: Bilawal Bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباددیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال ملک میں عوامی راج  کا سال ہوگا۔

اپنے ایک پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص اور متعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عوام مشکلات کا شکار رہے ہیں اور دو وقت کی روٹی کے لئے مجبور ہو چکے ہیں جبکہ یہ حکومت امیروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

موجودہ حکومت کی غیرانسانی پالیسیوں کی وجہ سے آٹھ لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے پیچھے جا چکے ہیں اور افراط زر کی وجہ سے مزید لوگ غربت میں ڈوب جائیں گے۔

مزید پڑھیں:دہشتگردوں کی مالی معاونت میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسیع جلیل کا نام سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ اس ظالم حکومت نے 10لاکھ غریب خواتین کو بی آئی ایس پی سے نکال دیا ہے اور یہ حکومت غریب ترین لوگوں کے لئے عذاب بن چکی ہے۔

انہوں نے اس بات کو بھی نوٹ کیا کہ گزرجانے والے سال کے دوران بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو دن کی روشنی میں روندا جا رہا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی اس مسئلے کو دنیا بھر میں ہر پلیٹ فارم پر اٹھائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئندہ سال دنیا بالآخر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ذیاتیوں پر نظر ڈالے گی۔ انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی 2020ء میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے لڑے گی۔

Related Posts