قومی کرکٹر ٹیم کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کی سال 2019 میں نمایاں کارکردگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

babar azam 2019
قومی کرکٹر ٹیم کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کی سال 2019 میں نمایاں کارکردگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سال 2019 قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین بابراعظم کے لیے بہترین سال رہا۔ رواں سال قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے باؤنسی ٹریکس سے لے کر آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں اپنی دھاک بٹھانے والے بیٹسمین نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ، تینوں فارمیٹ میں عمدہ کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے ذہنوں پر انمنٹ نقوش قائم کردئیے۔

مڈل آرڈر بلے باز نے 6 ٹیسٹ میچوں میں 68.44 کی اوسط سے 616 رنز بنائے۔ سال 2019 میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 72.30 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے۔

بیس ایک روزہ میچوں میں 60.66 کی اوسط سے 1092 رنز بنانے والے بابراعظم نے تین سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں اسکور کیں۔ رواں سال ایک روزہ کرکٹ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 93.30 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سال2019ء میں چار اہداف مقرر کیے جنہیں سال کے اختتام پر حاصل کرلیا گیا، احسان مانی

بابراعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں رواں سال 10 میچز کھیلے جہاں انہوں نے 136.99 کے اسٹرائیک ریٹ سے 374 رنزبنائے۔ رواں سال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں چار نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بابر اعظم نے 41.55 کی اوسط سے رنز بنائے۔

رواں سال کے اختتام پر بابراعظم دنیائے کرکٹ کے وہ واحد بیٹسمین ہیں جن کا شمار تینوں فارمیٹ میں آئی سی سی پلیئرز رینکنگ کے 6 بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ بابراعظم ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر براجمان ہیں۔

Related Posts