ملتان: شوہر کی وحشیانہ ہمبستری، بیوی کا رحم پھٹ گیا، غیر فطری جنسی عمل سے حالت تشویشناک، لرزہ خیز انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Father Allegedly Sexually Assaults Minor Daughter in Punjab, Case Registered
FILE PHOTO

ملتان کے علاقے بابر ٹاؤن میں ایک انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی پر نہ صرف جنسی درندگی کا مظاہرہ کیا بلکہ جسمانی تشدد کی انتہا کرتے ہوئے خاتون کو شدید زخمی کر دیا۔

خاتون کے پولیس کو دیئے گئے بیان نے اس لرزہ خیز واقعے کی تفصیلات آشکار کیں، جس نے علاقہ مکینوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق شوہر نے وحشیانہ اور غیر فطری طریقے سے ہم بستری کی کوشش کی، جس کے دوران اس کی یوٹریس (رحم) پھٹ گئی اور نازک اعضا باہر آ گئے۔

یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تاہم خاتون کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے بیان بعد میں لیا گیا ۔خاتون نے بیان دیا کہ شوہر نے نہ صرف دانتوں سے سینے پر حملہ کیا بلکہ اسے اتنی شدت سے کاٹا کہ جسم بری طرح لہولہان ہو گیا۔ یہ عمل نہ صرف ظالمانہ بلکہ مکمل طور پر مجرمانہ اور ناقابلِ برداشت تھا۔

Multan: Husband’s Brutal Intercourse Rips Wife’s Uterus, Unnatural Act Leaves Her in Critical Condition

خاتون کی دل دہلا دینے والی چیخ و پکار سن کر اہلِ محلہ موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر خاتون کو شوہر کے چنگل سے بچایا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق دروازہ توڑ کر خاتون کو نکالا گیا، جو نیم بے ہوشی کی حالت میں تھی اور شدید زخمی تھی۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کا ابتدائی میڈیکل چیک اپ کرایا، جس میں یوٹریس کے پھٹنے اور دیگر نازک اعضا پر سنگین زخموں کی تصدیق ہوئی ہے۔

واقعے پر سول سوسائٹی، خواتین کے حقوق کی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو مثالی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔

یہ واقعہ نہ صرف ہمارے معاشرتی رویوں پر سوالیہ نشان ہے بلکہ خواتین کے تحفظ اور ازدواجی رشتے کے تقدس پر بھی ایک بڑا دھچکا ہے۔

Related Posts