آئی جی سندھ کی پولیس اہلکاروں کو فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کرنے کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی سندھ کی پولیس اہلکاروں کو فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کرنے کی درخواست
آئی جی سندھ کی پولیس اہلکاروں کو فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کرنے کی درخواست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انسپیکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق احمد مہر نے پولیس اہلکاروں کو کورونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

آئی جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس گزشتہ سال فروری سے کورونا وائرس کی سخت ڈیوٹی پر معمور ہے۔ سڑکوں، آئسولیشن مراکز، سیلڈ علاقوں، قبرستانوں اور بازاروں میں ڈیوٹی دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار قیدیوں کو لانے لے جانے، سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے اور مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں جس کے باعث ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا بڑا خدشہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 5 اپریل تک 6 ہزار 366 پولیس اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا اور 24 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کورونا کی تیسری لہر میں پولیس اہلکاروں میں وائرس بڑھنے اور اموات کا خدشہ زیادہ ہے لہذا پولیس اہلکاروں کو فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کیا جائے تاکہ وہ فوری ویکسی نیشن کے اہل ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : جو قانون توڑے گا اس کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،فردوس عاشق

Related Posts