پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی اور ایس ایس پی سٹی کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروشی میں ملوث 7 منشیات فروش گرفتار۔

ملزمان کو تھانہ نیپئر، گارڈن، کلاکوٹ، رسالہ اور نبی بخش کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزمان میں فرحان عرف نتہا ولد محمد جمیل،محمد فیصل ولد فدا محمد، شعیب عرف شیخر ولد محمد یوسف، ساجد عرف مشکا ولد عبدالوحید، اسماعیل عرف جاوید ولد عبدالکریم، محمد شریف ولد ابراہیم اور نجیب ولد محمد حبیب شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فرحان عرف نتہا سے (250) گرام چرس اور ملزم محمد فیصل سے (55) گرام آئس بمعہ زرفروختگی رقم برآمد کی گئی۔ملزم ساجد عرف مشکا سے (60) گرام قندانیا اور ملزم شعیب عرف شیخر سے (15) گرام قندانیا بمعہ زرفروختگی رقم برآمد کی گئی۔

ملزم محمد شریف سے (55) گرام کرسٹال اور ملزم نجیب سے (20) گرام کرسٹال بمعہ زرفروختگی رقم برآمد کی گئی، ملزم اسماعیل عرف جاوید سے (140) گرام چرس اور زرفروختگی رقم برآمد کی گئی۔

ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں اس سے قبل بھی ملزمان کے خلاف کئی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں،قبل از ملزم فرحان عرف نتہا کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کے (2) مقدمات اور منشیات کا (1) مقدمہ تھانہ نبی بخش میں درج ہیں۔

ملزم ساجد عرف مشکا کے خلاف ایف آئی آر نمبر 268/2021 بجرم دفعہ 6/9C اور ملزم شعیب عرف شیخر کے خلاف ایف آئی آر نمبر 269/2021 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ گارڈن میں درج.ملزم محمد شریف کے خلاف ایف آئی آر نمبر 341/2021 بجرم دفعہ 6/9C اور ملزم نجیب کے خلاف ایف آئی آر نمبر 341/2021 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ کلاکوٹ میں درج ہیں۔

ملزم محمد فیصل کے خلاف ایف آئی آر نمبر 164/2021 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ رسالہ میں درج ہے، ملزم فرحان عرف نتہا کے خلاف ایف آئی آر نمبر 189/2021 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ نیپئر میں درجہے۔

مزید پڑھیں: ویسٹ پولیس کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جبکہ ملزم اسماعیل عرف جاوید کے خلاف ایف آئی آر نمبر 276/2021 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ نبی بخش میں درجہے، ملزمان سے مقدمات بالا کے تحت تفتیش اور دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔