راولپنڈی،شہیدانسپکٹرکیلئے نازیباالفاظ کااستعمال،پولیس نے سوشل میڈیاصارف کو گرفتارکرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،شہیدانسپکٹرکیلئے نازیباالفاظ کااستعمال،پولیس نے سوشل میڈیاصارف کو گرفتارکرلیا
راولپنڈی،شہیدانسپکٹرکیلئے نازیباالفاظ کااستعمال،پولیس نے سوشل میڈیاصارف کو گرفتارکرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی پولیس کے شہید انسپکٹر کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال سوشل میڈیا صارف کو مہنگا پڑ گیا ہے، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او عمران عباس کی پوسٹ پر قابلِ اعتراض کمنٹ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس کے بہادر انسپکٹر میاں عمران عباس گزشتہ روز شہید ہوئے جس کی خبر سوشل میڈیا پر لگائی گئی۔ مذکورہ شخص کو خبر پر پوسٹ کیے جانے والے قابلِ اعتراض الفاظ کے استعمال کیلئے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد مذکورہ شخص نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور راولپنڈی پولیس اور عوام سے معافی مانگی۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں ایس ایچ اوعمران عباس کو اُس وقت شہید کیا گیا جب وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر سے نکلے جبکہ اسلام آباد میں بھی ایک ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کردیا گیا۔ 

گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں کنٹینر چوک پر ایک سب انسپکٹر اور پولیس کے 2 جوان معمول کی چیکنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روک لیا۔

مزید پڑھیں:  ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او اور ہیڈ کانسٹیبل شہید

Related Posts