آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج میں ن لیگ سب سے آگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادکشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مرحلے میں مظفر آباد کے 3 اضلاع میں پولنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔

مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع نیلم، مظفرآباد اور جہلم ویلی میں پہلے مرحلے میں ہونے والے الیکشن کے بعد غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مطابق 36 میں سے 12 نشستوں پر ن لیگ نے میدان مارلیا۔ تحریک انصاف کے 10، پیپلزپارٹی کے7 جبکہ 7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتے ہیں: وزیر داخلہ

خیال رہے کہ 614 نشستوں میں سے 19 کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 595 نشستوں پر 31 خواتین سمیت 2 ہزار 750 امیدوار میدان میں ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع نیلم، مظفرآباد اور جہلم ویلی میں کل 6 لاکھ 97 ہزار 732 ووٹرز ہیں، جن میں سے خواتین ووٹرز کے تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 536 ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں تقریباً 2 ہزار 716 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں زیادہ تر تعلق پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

حکام کے مطابق کہ ایک ہزار 323 پولنگ اسٹیشن میں سے 418 حساس اور 257 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں بالترتیب 3 اور5 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے تاہم دیگر پولنگ اسٹیشن پر2 پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔